ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا انتخابات 2019: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی نارائن رانے کا دعوی، اکیلے لڑیں گے عام انتخابات

لوک سبھا انتخابات 2019: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی نارائن رانے کا دعوی، اکیلے لڑیں گے عام انتخابات

Sun, 17 Feb 2019 00:38:54    S.O. News Service

نئی دہلی ،16 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات میں چند ماہ کا وقت رہ گیا ہے، اور اتحاد کا بننا۔ٹوٹنا اس وقت عروج پر ہے۔ایک طرف پورا اپوزیشن وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف متحد ہونے کی کوششوں میں مصروف ہے، تو دوسری طرف بی جے پی بھی اپنے قومی جمہوری اتحاد کو برقرار رکھنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ایسے میں مہاراشٹر میں حکمران بی جے پی کی اتحادی پارٹی ایم ایس پی کے رہنما اور ریاست کے سابق وزیر اعلی نارائن رانے نے کہا کہ ان کی پارٹی ایم ایس پی آئندہ لوک سبھا انتخابات 2019 اکیلے لڑے گی۔مہاراشٹر کے ساحلی کونکن علاقے میں خاصا اثر رکھنے والے ایم ایس پی کے سربراہ نارائن رانے نے کہا کہ ان کی پارٹی مہاراشٹر میں نہ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اتحاد سے جڑے گی۔ اورنہ ہی وہ بی جے پی اور شیوسینا کے ساتھ اتحاد کرے گی۔ممبئی میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی نارائن رانے نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کا بیٹا نیلیش رانے رتناگریپارلیمانی سیٹ سے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کانگریس این سی پی یا شوسینا۔ بی جے پی کے ساتھ نہیں جا رہے ہیں۔ہم (لوک سبھا انتخابات 2019) آزادانہ طور پر پوری ایمانداری کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔حالانکہ نارائن رانے نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی پارٹی ریاست کی تمام 48 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن نہ لڑ کر چند پارلیمانی سیٹوں پر قسمت آزمائے گی۔ 
 


Share: